پاکستان

جموں وکشمیر بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ تنازعہ ہے ،نگران وزیراعظم

news-1702568292-1879

مظفر آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے نے ان خیالات کا اظہارآزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے تنازعے کی حیثیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔انہوں نے اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے تمام مسائل خصوصا مالی مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور کابینہ کے ارکان نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی توثیق کے بعد کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ انوار الحق کاکڑکی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے گزشتہ روز کے خطاب کی زبردست پذیرائی ہوئی ہے ۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کے کشمیریوں کے دل جیت لئے اور ان کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی تقریر کو کشمیری عوام، اوورسیز کشمیریوں ، کشمیری اکادیمیہ ، سول سوسائٹی اور میڈیا کی جانب سے بھرپور طریقے سے سراہا گیا۔آزاد جموں و کشمیر کے کابینہ کے ارکان کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے دلیرانہ موقف نے کشمیریوں میں امید کی نئی کرن پیدا کی ہے۔کابینہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کاکڑ نے کہا کہ میں آزاد جموں وکشمیر میں ریاست پاکستان کا موقف دہرانے آیا ہوں کہ پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button