پاکستان

یومِ استحصال کشمیر پر افواج پاکستان کا کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی

راولپنڈی:یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر افواج پاکستان نے کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے مشترکہ بیان میں یومِ استحصال کشمیر پر پاک افواج کا کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کا حقِ خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظالمانہ فوجی محاصرہ جاری ہے،آبادی کے تناسب کو بگاڑنااور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں انتہائی تشویشناک ہیں،بھارتی حکومت کا جنگی رویہ اور اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی افواج شہدائے کشمیر کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، پاک فوج جدوجہد آزادی میںکشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button