بھارت
بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 337 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ آروڑہ نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔سردار رمیش سنگھ آروڑہ نے بتایا کہ یاتریوں کے قیام وطعام کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔چیئرمین متروکہ وقف املاک قمرالزمان نے بھی سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان میں محفوظ، پرامن اور دوستانہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔KMS-13/M






