بھارت

علیل انسانی حقوق کے کارکن گوتم نولکھا کی ضمانت پر رہائی میں ایک با ر پھر تاخیر

ممبئی 16نومبر (کے ایم ایس )
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف اٹھائے گئے غیر ضروری اعتراضات کی وجہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا انسانی حقوق کے معروف بھارتی کارکن اور ممتاز مصنف گوتم نولکھا کی رہائی ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی ہندوتواپالیسیوں کے سخت ناقد گوتم نولکھا ایلگار پریشد اور مانوازباغیوں سے مبینہ طورپر روابط کے ایک جھوٹے مقدمے میں جیل میںقید ہیں ۔معروف بھارتی اداکار سوہاسنی مولے این آئی اے عدالت کے خصوصی جج راجیش کٹاریا کے سامنے پیش ہوکر نولکھا کی ضمانت پر رہائی کیلئے ضامن کے طورپر پیش ہوئے ۔عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے گوتم نولکھا کو ضمانت پر رہا کرنے کی منظوری دی تاہم استغاثہ نے ان کی ضمانت پر رہائی کی سخت مخالفت کی ۔ 70سالہ انسانی حقوق کے کارکن جومتعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں اپریل 2020سے جیل میں قیدہے۔10نومبر کو ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوے سپریم کورٹ نے نولکھا کو ایک ماہ کے لیے گھر میں نظر بند رکھنے کی اجازت دی تھی ۔تاہم این آئی اے کے غیر ضروری اعتراضات کی وجہ سے گوتم نولکھا کی رہائی میں تاخیر کی جارہی ہے ۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button