بھارت
لکھنو:کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 15افراد ہلاک

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنومیں واقع ایک کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں بیشتر طلبہ شامل ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لکھنوکے علاقے علی گنج میں دوسری منزل پر واقع کوچنگ سینٹر اور گیمنگ زون میں شدیدآگ بھڑک اٹھی ۔اطلاعات کے مطابق آگ سب سے پہلے تیسری منزل پر لگی،جو تیزی سے پھیلی اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔ اس وقت 30 سے زائد طلبا وہاں موجود تھے۔ طلبا اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے۔متعدد نے دوسری منزل سے کود کے جان بچائی ۔آخری اطلاعات ملنے تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔








