بھارتی مسلمانوں کو ویسا ہی سبق سکھانا چاہیے جیسا اسرائیل نے غزہ میں سکھایا: وزیر اعلیٰ مغربی بنگال
کولکتہ: نریندرمودی اپنے غنڈوں کے ذریعے دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی ظالمانہ نظام مسلط کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بہار کے بعد مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی مودی نے منظم دھاندلی سے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ بھارتی جریدہ دی وائر نے مودی کے جیت کے جشن کے پیچھے چھپی بدعنوانی اور منظم دھاندلی کا پردہ چاک کر دیا ۔جریدے کے مطابق مغربی بنگال میں تقریباً ایک کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کر کے انہیں حقِ رائے دہی سے محروم کر دیا گیا۔محض تضادات کی بنیاد پر 27 لاکھ شہریوں کو خارج کرنے اور حتمی فہرست کے بعد 6 لاکھ ووٹروں کو شامل کرنے سے سنگین سوالات کھڑے ہوئے۔ہندوتوا کا پیروکار مودی اپنے غنڈوں کے ذریعے مغربی بنگال میں وحشیانہ نظام مسلط کرنے کیلئے تیار ہے اوربی جے پی کے نو منتخب وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے کہاہے کہ بھارت میں ہندوو¿ں کو مسلمانوں کو ویسا ہی سبق سکھانا چاہیے جیسا اسرائیل نے غزہ میں سکھایا۔انہوں نے کہا کہ میں مسلمانوں کیلئے کام نہیں کروں گا جب تک وہ اپنا مذہب تبدیل نہ کر لیں۔ بی جے پی کے دیگر وزرائے اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ہمانتا بسوا سرما بھی ہر موقع پر مسلمانوں کیخلاف زہر اگلتے دکھائی دیتے ہیں۔






