بھارت
بھارت :بہار میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پٹنہ :بھارتی ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے میں اشوک دھام مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعہ بھگوان شیو کو پانی چڑھانے کے لیے مندر میں عقیدت مندوں کے شدید رش کی وجہ سے پیش آیا۔سب ڈویڑنل پولیس آفیسر شیوم کمار نے بتایاکہپیر کی صبح لکھی سرائے کے اشوک دھام مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افرادکی موت ہو گئی۔پولیس اہلکار اور ضلعی انتظامیہ کے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اورامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔




