بھارت

آر ایس ایس اقلیتوں کو بھارت کا دشمن سمجھتی ہے، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین

نئی دلی 27 جنوری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ہندوتوا تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ آر ایس ایس مسلمانوں اور عیسائیوں کو ملک کا دشمن سمجھتی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنارائی وجین نے ایک بیان میں سنگھ پریوار اور آر ایس ایس نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا مقصد بھارت کو ایک ہندو راشٹرا میں تبدیل کرنا ہے جہاں مسلمانوں ، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کی حکمران جماعت ایک ایسے ہندوتوا گروپ کی پیروکار ہے جس نے انگریزوں سے ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں حصہ ہی نہیں لیا۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے ملک کے عوام کو آر ایس ایس اور بی جے پی کی نفرت انگیز کارروائیوں کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا آئین جو ذات پات کے امتیاز اور مذہبی منافرت کے خلاف بہترین ہتھیار ہے، اس وقت ہندوتوا تنظیموں کے حملے کی زد میں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button