بھارت

بھارت :ناگالینڈ چرچ کونسل کی وندے ماترم کو لازمی قراردینے کی مخالفت

کوہیما: ناگالینڈ بیپٹسٹ چرچ کونسل (این بی سی سی) نے ”وندے ماترم“ گانے کوخاص طور پر مسیحی برادری کے اراکین کے لیے لازمی قرار دینے کی کسی بھی ہدایت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ حب الوطنی کو لازمی تعمیل سے مشروط نہیں کیاجانا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این بی سی سی کے جنرل سیکرٹری ریو ڈاکٹر مار پونگنر اور سیکرٹری ڈاکٹر ویلو نالیو نے کہا کہ چرچ کا ادارہ بھارت کی قومی علامتوں اور آئینی اقدار کا احترام کرتا ہے لیکن مذہب، ضمیر اور شناخت سے متعلق معاملات میں حساسیت کی ضرورت ہے۔کونسل نے کہا کہ حب الوطنی کو کبھی بھی لازمی تعمیل سے مشروط نہیں کیا جانا چاہئے۔کونسل نے کہا کہ ایک شہری کی ملک سے محبت کو صرف حب الوطنی کی مخصوص تقریبات میں شرکت سے نہیں ماپا جا سکتا۔ این بی سی سی نے کہا کہ بھارت کا آئینی ڈھانچہ آزادی، مساوات اور تکثیریت پر مبنی ہے ۔ انہوں نے ریاست اور سرکاری اداروں پر زور دیا کہ جب قومی علامتیں مختلف کمیونٹیز کے لیے مختلف معنی رکھتی ہوں تو وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جبر کے نتیجے میں ظاہری تعمیل تو ہو سکتی ہے لیکن یہ حقیقی وفاداری یا اپنے پن کا احساس پیدا نہیں کر سکتا۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ناگا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور اے او اسٹوڈنٹس کانفرنس نے وندے ماترم کے ترمیم شدہ ورژن کے لازمی گانے پر اعتراضات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ماتحت اسکولوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ 15 اگست کو یوم آزادی کے پروگراموں میں طلباءکو نہ بھیجیں۔ کونسل نے حکومت، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اس مسئلے کو دانشمندی اور تحمل سے حل کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button