بھارت

بھارت میں مسلم خواتین کیخلاف نفرت عروج پر، ہندوتوا کا اصل چہرہ بے نقاب

مسلم خواتین کی تصاویراورویڈیوزکوغیراخلاقی تصاویرمیں تبدیل کرکے نازیبا مناظرمیں دکھایا جارہا ہے

اسلام آباد:عالمی جریدہ الجزیرہ نے بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کے دور میں مسلم خواتین کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت، توہین آمیز رویہ اوراے آئی کی زہریلی مہم کو بے نقاب کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ مودی کے بھارت میں مصنوعی ذہانت کو مسلم خواتین کے خلاف ہتھیارکے طورپراستعمال کیا جارہا ہے۔ ہندوتوا پرکاربند بھارت میں مسلم خواتین کئی سالوں سے آن لائن ہراسانی اورنفرت انگیزمہمات کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔اے آئی کے ذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے جعلی اور نازیبا تصاویراورگمراہ کن پروپیگنڈا تیارکیا جارہا ہے، بھارت میں مسلم خواتین کی تصاویراورویڈیوزکوغیراخلاقی تصاویرمیں تبدیل کرکے نازیبا مناظرمیں دکھایا جارہا ہے۔صرف مئی 2023سے مئی 2025کے دوران ہزاروں ویڈیوزبنائی گئیں جن میں مسلم خواتین کو نازیبا خاکوں میں دکھایا گیا۔ سینٹرفاردی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کی ڈائریکٹر ایویین لیڈگ کے مطابق ہندوتوا کے زیراثرزبھارتی معاشرے میں مسلم خواتین کیخلاف بنائی گئی نازیبا ویڈیوز مزید تقویت پاتی ہیں۔بھارتی انسانی حقوق کی تنظیم کے عہدے دار سمیرنے کہاہے کہ مسلم خواتین کی مرضی کے بغیربنائی گئی ویڈیوزکواے آئی سے تبدیل کرکیایسا دکھایا جاتا ہے جیسے وہ غیراخلاقی کام میں ملوث ہوں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button