APHC-AJK

محمد فاروق رحمانی کا 13جولائی کے شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد: جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اورکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے 13جولائی کے شہدائے کشمیر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جولائی 1931میں سرینگر سینٹرل جیل کے باہر شہید ہونے والے 22کشمیری، ڈوگرہ دورِ حکومت کے خاتمے اور بنیادی انسانی، شہری اور مذہبی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کے مطابق اس وقت کی ڈوگرہ حکومت کا ریاست کے مسلم باشندوں کے ساتھ رویہ ظالمانہ اور امتیازی تھا۔انہوں نے کہا کہ 13جولائی 1931جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی حکومت نے اس دن کی سرکاری تعطیل ختم کر کے اس کی یاد منانے کی روایت پر اعتراض کیا جبکہ ان کے بقول گزشتہ کئی دہائیوں تک مختلف سیاسی جماعتیں اس موقع پر یومِ شہدائے کشمیر مناتی رہی ہیں۔محمد فاروق رحمانی نے مزید کہا کہ 1947کے بعد جموں و کشمیر کا معاملہ ایک بین الاقوامی تنازع کی صورت اختیار کر گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی مطالبہ ہے۔انہوں نے مزید کہ گزشتہ 35 برسوں کے دوران بھارتی فوجی تسلط اور تشدد کے باعث بڑی تعداد میں کشمیریوں کا قتل عام کیاگیا۔فاروق رحمانی نے کہاکہجموں و کشمیر میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلے کا حل اقوام متحدہ کے منشور اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button