مقبوضہ جموں و کشمیر

370کی بجائے ریاستی شناخت کی بحالی کی بات کرنا بی جے پی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے مترادف ہے، آغا روح اللہ

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکنِ پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ دفعہ 370چھوڑ کر صرف جموں وکشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کی بات کرنا بی جے پی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ مہدی نے بجبہاڑہ علاقے میں منعقدہ ایک عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے آئین نے جموں و کشمیر کے عوام کو آئینی تحفظ فراہم کیا تھا، لیکن حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان تحفظات کو غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے ختم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ایسے قوانین نافذ کیے گئے ہیں جوکشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف ہیں اورجموں وکشمیر کے موجودہ حکمران اس معاملے پر نہ توموثر آواز اٹھا رہے ہیں اور نہ ہی اس پر بات کرنے کی ان میں ہمت ہے۔وزیر اعلی عمر عبداللہ کا نام لیے بغیر آغا روح اللہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل عوام سے ووٹ مانگتے ہوئے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ کشمیری عوام کے وقار، شناخت اور آئینی حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کی جائے گی، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد اب دفعہ 370اور 35اے کی بحالی کی بات سے گریز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف ریاستی درجے کی بحالی پر اس لیے زور دے رہی ہے کیونکہ اس میں اس کی سیاسی مصلحت اور اقتدار کا مفاد وابستہ ہے، جبکہ عوام کی زمینوں، ملازمتوں، مذہبی و ثقافتی شناخت اور زبان کے تحفظ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔آغا روح اللہ نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کہا گیا تھا کہ صرف ریاستی درجے کی بات کرنے والا بی جے پی کا ایجنٹ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button