مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت: کل مظفر نگر میں کسانوں کی مہا(بڑی) پنچایت ہو گی
مظفرنگربھارت 04ستمبر ( کے ایم ایس)بھارت میں نریندر مودی کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے حکومت پر دباﺅ بڑھانے کی غرض سے ”سینوکت کسان مورجہ “ کی اپیل پر کل بروز اتوار اترپریش کے شہر مظفرنگر میں کسان مہا پنچایت طلب کی ہے جس میں لاکھوں کسانوں کی شرکت کی امید ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پنجایت کے دوران مودی حکومت کے خلاف بھر پور صدائے احتجاج بلند کیا جائے گا۔ اس مہا( بڑی )پنچایت میں بھارت کی ہر ریاست سے کسان شریک ہونگے۔ خبر رساں ادارے ”ساوتھ ایشین وائر“ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پنچایت میں شرکت کے لئے یوپی، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے علاوہ کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ جیسی ریاستوں سے بھی کسانوں کے دستے مظفرنگر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔