مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بندکر کے نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے ماتحت انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج سرینگر میں گھر میں نظر بند کر کے انہیں سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیا کہ بھارتی حکام نے میر واعظ کو آج ایک مرتبہ پھر سری نگر میں ان کی رہائش گاہ تک محدود کریا اور انہیں نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضے کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے سے روک دیا ۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتاریوں اور پابندیوں کے ذریعے لوگوں کی آوازوں کو ہرگز خاموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button