مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور میں بھارتی فورسز اورایجنسیوں کے 26 مقامات پر چھاپے اورتلاشیاں

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اور تحقیقاتی ایجنسیوں نے اتوار کے روز ضلع بارہمولہ میں سوپور اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اورتلاشیاں لیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت درج ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں 26 مقامات پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اورتلاشیاں لی گئیں۔جماعت اسلامی سے منسلک افراد اور املاک کے بارے میں تحقیقات کی آڑ میں بھارتی فورسز اور تحقیقاتی ایجنسیوں کی متعدد ٹیموں نے گھروں اوردیگر عمارات میں گھس کر تلاشیاں لیں اورمکینوں کو ہراساں کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔








