مقبوضہ جموں و کشمیر
مٹی کے تودے اورچٹانیں گرنے سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کے لئے بند
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹریفک حکام نے بتایا کہ ضلع رامبن میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گرنے کی وجہ سے شاہراہ بند ہوگئی۔محکمہ ٹریفک نے ایک بیان میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ جب تک موسم بہتر نہ ہو اور سڑک کو صاف نہ کیا جائے، وہ ہائی وے پر سفرکرنے سے گریز کریں ۔