مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں 14 کشمیریوں کو شہید کیا

سرینگر یکم نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اکتوبرمیں 14کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 6کشمیریوں کوقابض فوجیوں نے جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران شہید کیا گیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں 2خواتین بیوہ اور 7بچے یتیم ہو ئے ۔
اس عرصے کے دوران بھارتی پولیس ، پیرا ملٹری اور بدنام زمانہ تحقیقای ادارے این آئی کے اہلکاروں کی طرف سے مختلف علاقوں سے 47 کشمیریوں کو گرفتار کیاگیا جبکہ محاصرے اور تلاشی اور گھروں پر چھاپوں کی 195 کارروائیوں کے دوران ایک مکان کو تباہ کر دیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button