مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ”این آئی اے” نے ضلع اسلام آباد میں 2مقامات پرچھاپے مارے

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے آج ضلع اسلام میں دومقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک کمپلیکس کی تلاشی لی ۔ تحقیقاتی ادارے کی ْٹیم نے فورسز اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے ڈورو کے گائوں کریری میں بھی تلاشی کی کارروائی کی۔
چھاپوں کے حوالے سے مزیدتفصیلات کاانتظارہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button