مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کی طر ف سے جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت

اسلام آباد 14 دسمبر (کے ایم ایس) پاکستان نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی فورسزنے گزشتہ روز سرینگر میں دو کشمیریوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری قتل و غارت اور انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں صرف گزشتہ ایک ماہ میں قابض بھارتی فوج نے 19 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ۔ترجمان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے، مظلوم کشمیریوں کی آواز سنے اور اپنے حق خودارادیت کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں ان کی مدد کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button