پونچھ: امرناتھ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک، سرینگر سے ایک شخص کی لاش برآمد
ڈوڈہ میں 2منزلہ رہائشی گھرآتشزدگی کے باعث خاکستر

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا امرناتھ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 68 سالہ دنیش پرشاد کو رات کے اوقات میں سانس لینے میں تکلیف ہوئی جس پراسے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ یاتری کی لاش آخری رسومات کے لیے اس کے ساتھیوں کے حوالے کی گئی۔
سری نگر کے مضافات میں واقع دغوان جنگلاتی علاقے سے ایک 42 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت 42سالہ محمد لطیف کے طور پر ہوئی ہے جو کہ راجوری ضلع کے ٹھگلہ کا رہائشی تھا۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ضلع ڈوڈہ کے علاقے گنڈنا کے شیل پورہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔خاکستر ہونے والا گھر غلام نبی لون نامی شہری کا تھا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دشوار گزار راستے کی وجہ سے فائر ٹینڈر موقع پر پہنچنے میں ناکام رہے ۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی یانقصان نہیں ہوا






