بنگلہ دیش
مکہ معاہدے میں شمولیت داخلی معاملہ ہے، کسی ملک کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، امیر جماعت اسلامی بنگلادیش
ڈھاکہ:امیر جماعت اسلامی بنگلادیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں شمولیت بنگلادیش کا خود مختار داخلی معاملہ ہے، اس فیصلے پر کسی دوسرے ملک کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امیر جماعت اسلامی بنگلادیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ڈھاکا سے بیان میںکہا کہ بنگلادیش اپنے عوام اور ملکی مفاد کے مد نظر مکہ معاہدے میں شمولیت کا فیصلہ کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے اس فیصلے پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ملک اپنے مفاد اور عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔امیر جماعت اسلامی بنگلادیش نے مزید کہا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت کے معاملے پر کسی دوسرے ملک کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے داخلی معاملات اور پالیسی فیصلوں کا اختیار خود بنگلادیش کے پاس ہے۔








