مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر؛ڈیلی ویجر ملازمین کا احتجاج
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر کے کینسل ڈیلی ویجر فورم کے ارکان نے پریس انکلیو سری گر میں احتجاجی مظاہرہ کیااور اپنی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے صدر سجاد احمد پّرے نے کہا کہ ریگولرائزیشن کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی جلد از جلد اپنی رپورٹ پیش کرے، جیسا کہ قابض حکام کی طرف سے وعدہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجر ملازمین کی جدوجہد اور مشکلات کو اجاگر کرنے والی 16 منٹ کی ایک فلم منگل کو سری نگر کے تھیگور ہال میں جاری کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فورم 10 ستمبر کو سری نگر کے ایک پارک میں بھی احتجاج کرے گا۔انہوں نے کہا کہ "ہم اپنی ملازمتوں کی مستقلی تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔



