مقبوضہ جموں و کشمیر

شاہ فیصل نے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف دائردرخواست واپس لے لی

نئی دہلی20ستمبر(کے ایم ایس) انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)کے افسر شاہ فیصل نے بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف دائر کی گئی درخواست واپس لے لی ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی تھی ۔
شاہ فیصل ان 23درخواست گزاروں میں شامل تھے جنہوں نے بھارتی آئین کی دفعہ370کو منسوخ کرنے کے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ مودی حکومت کی طرف سے شاہ فیصل کو بحال کئے جانے کے بعد انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ سے اپنی وہ درخواست واپس لے لی ہے جس میں دفعہ 370کی منسوخی کو چیلنج کیاگیاتھا۔شاہ فیصل نے 2019میں اپنی سروس سے استعفیٰ دیاتھا اور دفعہ 370کی منسوخی کے بعدوہ ایک سال سے زائد عرصے تک نظربند رہے۔ شاہ فیصل کا پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ رواں سال اپریل میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں ان کی بحالی اور مودی حکومت کی طرف سے وزارت ثقافت میں ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیے جانے کے چند ماہ بعدسامنے آیا۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنی سیاسی جماعت قائم کرنے کے لیے 2019میں ملازمت سے استعفی دیا تھا۔ تاہم مودی حکومت نے ان کا استعفیٰ کبھی قبول نہیں کیا اور بعد میں اسے واپس لے لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button