مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بینک افسران و ملازمین کا احتجاج

 

جموں:غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بینک ملازمین اور افسران کی 7 یونینوں پر مشتمل یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز نے جموں میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں بینک افسران اور ملازمین نے شرکت کی، جس سے یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، آل انڈیا بینک آفیسرز کنفیڈریشن جموں و کشمیر کے سیکرٹری راجیش مہتا نے کہا کہ وہ بینکاری صنعت میں پانچ روزہ ورک ویک کے نفاذ اور انڈین بینکس ایسوسی ایشن کی سفارش کے مطابق باقی ہفتہ کے دنوں کو تعطیل قرار دینے کی منظوری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
راجیش مہتا نے کہا کہ اس کی باقاعدہ سفارش متعلقہ حکام کو کی جا چکی ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ دو سال سے منظوری زیر التوا ہے۔یہ احتجاج 28 ستمبر کو ہونے والی بھارت بھر میں3روزہ بینک ہڑتال سے قبل کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button