بھارت
نئی دہلی: کانگریس کارکنوں کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے خلاف احتجاج
نئی دہلی 11 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں انڈین نیشنل کانگریس کے کارکنوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوںکے خلاف احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جیسے ہی پانچ یاستوں اتر پردیش، پنجاب، اترا کھنڈ ، منی پور اورگواہ میں ہونے والے انتخابات کے تنائج میں بی جے پی کو کانگریس پر برتری کی خبریں سامنے آئیں ، کانگریس کے کارکنوں نے پارٹی دفتر کے باہر جمع ہوکر سخت احتجاج کیا ۔ انہوں نے بی جے پی پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے دھاندلی کا الزام لگایا.