مقبوضہ جموں و کشمیر

التجا مفتی کا رامبن میں مسلمان نوجوان کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

May be an image of one or more people, crowd and text

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے ضلع رامبن کے علاقے رامسو میں قتل ہونے والے نوجوان تنویر چوپان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور واقعے کی جامع تحقیقات پر زور دیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنویر چوپان جو روزی روٹی کے لیے مویشی پالتا تھا، ایک گائے کو لے جا رہا تھا جب جموں سرینگر ہائی وے پر رامسو-مکر کوٹ کے قریب اس پرہندو انتہاپسندوں نے حملہ کیا۔ وہ چار بہنوں میں اکلوتا بھائی تھا۔قتل کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button