مقبوضہ جموں و کشمیر

پوسٹروں میں کشمیریوں پر بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اتحاد کو فروغ دینے پر زور

سرینگر24 اگست (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر اوراسے نواحی علاقوں میںچسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے نجات حاصل کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جموں و کشمیر سوشل جسٹس لیگ کی طرف سے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر کے جھنڈے کی تصویر بھی پوسٹروںپر موجود ہے ۔ جموںوکشمیرپولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ ، جموں و کشمیر جسٹس لیگ ، کشمیر حریت فورم ، جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس انیشیٹو ، کشمیر ریزسٹنس موومنٹ ، جموںوکشمیر صدائے مظلوم اورفلاح پارٹی کی طرف سے بھی مقبوضہ علاقے میںپوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔پوسٹرز درج تحریروں میں کہاگیا ہے کہ اگر طالبان افغانستان میںکامیابی حاصل کر سکتے ہیں تو کشمیری بھی اتحاد کے ذریعے بھارتی فورسز کو شکست دے سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button