مقبوضہ جموں و کشمیر

سکھوں کے آزاد وطن ”خالصتان“ کے لیے ریفرنڈم لندن میں شروع ہو گیا

لندن1 3 اکتوبر (کے ایم ایس)
سکھوں کے آزاد وطن خالصتان کے لیے ریفرنڈم آج برطانیہ میں شروع ہوگیا ہے۔ ریفرنڈم کا اعلان ”پنجاب ریفرنڈم کمیشن“ نے کیاہے جسے امریکہ میں قائم خالصتانی گروپ سکھس فار جسٹس نے مقرر کر کھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانیہ کے بعد یہ ریفرنڈم امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب سمیت دیگر ملکوں میں بھی ہوگا۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں مقیم کمیشن کے چیئرمین M Dane Watersنے واضح کیا ہے کہ کمیشن کا کردار "سکھس فار جسٹس کو ایک ایسا ریفرنڈم کروانے میں مدد کرنا ہے جو ممکن حد تک بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہو۔ کمیشن کا تقرر امریکہ میں قائم خالصتانی علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس نے کیا ہے۔ یہ کمیشن جمہوریت کے ماہرین پر مشتمل ہے ۔M Dane Watersنے واضح کیا ہے کہ اگرچہ یہ ایک غیر سرکاری ریفرنڈم ہے، لیکن اسکا نتیجہ سکھ برادری کے لیے ایک آزاد وطن کیلئے بنیاد فراہم کر سکتا ہے اور اس نتیجے کے ذریعے اقوام متحدہ سے بھارت کے زیر انتظام ریاست پنجاب کو ایک آزاد وطن کے طور پر قائم کرنے کے لیے باضابطہ ووٹنگ کی درخواست کی جاسکتی ہے۔
بھارت نے مذکورہ ریفرنڈم کو روکنے لیے سخت کوششیں کیں اور برطانوی حکومت کو ایک ڈوزیئر بھیجا جس میں اس بات کا پروپیگنڈہ کیا گیا کہ ریفرنڈم کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے تاہم برطانیہ نے بھارتی درخواست مسترد کر دی۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button