مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی پیسہ قبرستانوں پر نہیں مندروں پر خرچ کر رہی ہے، یوگی آدتیہ ناتھ

ایودھیابھارت 04 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے رہنمایوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اتر پردیش کی سابقہ حکومتیں عوام کا پیسہ مسلمانوں کے قبرستانوں پر خرچ کرتی تھیں لیکن ان کی بی جے پی حکومت فنڈز مندروں کی اپ گریڈیشن کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے رام کتھا پارک میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ریاست کا پیسہ قبرستانوں کے لیے زمین پر خرچ کیا جاتا تھاجبکہ آج مندروں کو اپ گریڈ کرنے اور نئے سرے سے بنانے پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر جاری ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے اتر پردیش میں 500 مندروں اور دیگر مذہبی مقامات کو نئی شکل دینے کے لیے متعدد دیگر منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 300 سے زائد مقامات پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ پر کام اگلے دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button