مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : سی آر پی ایف کیمپ پر دستی بم کے حملے میں 2 شہری زخمی

سرینگر22اگست(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد کے آج شام بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے کیمپ پردستی بم کے حملے میں 2 شہری زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اسلام آباد کے علاقے سنگم میں واقع سی آر پی ایف کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا ۔ تاہم دستی بم کیمپ کے باہر گر کر پھٹنے سے 2 شہری زخمی ہو گئے ۔ زخمی شہریوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button