بھارت نے کنٹرول لائن کے قریب وی ڈی جیز کو مضبوط کیا، شہریوں کونشانہ بنانے کا خدشہ

جموں : بھارتی حکومت نے کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے کشمیری مسلمانوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی ایک تازہ کوشش کے تحت ماضی میں شہری ہلاکتوں میں ملوث بدنام زمانہ ویلج ڈیفنس گارڈز (VDGs) کو مزید اختیارات دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں ساو¿تھ کے ایس پی اجے شرما نے جموں میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں علاقے سے واقفیت، آپریشنل تیاریوںاور حساس علاقوںکی نگرانی میں وی ڈی جیز کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔اجے شرما نے آزادی پسند سرگرمیوں کو روکنے کے لئے مقامی علاقوں سے وی ڈی جیزکی واقفیت اور چوکسی کی اہمیت اور پولیس اوربھارتی فورسز کے ساتھ قریبی تال میل پر زور دیا۔ وی ڈی جیزکو ہدایت دی گئی کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر بھارتی فورسز کو دیں۔وی ڈی جیز کی بحالی اور مضبوطی ماضی میں شہری ہلاکتوں میں ان کے کردار کی یاد دلاتی ہے جس سے یہ خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ اس اقدام سے خطے میں تشدد اور جبر کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ قابض حکام کے اس طرح کے اقدامات سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے اور خوف ودہشت کی فضا قائم ہونے کا خطرہ ہے۔





