محاصرے اور تلاشی
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری
جموں 13 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شوپیاں اور راجوری ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹر ی اہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے علاقے چکورہ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رکھاہوا ہے۔
فوجیوں نے راجوری ضلع کے علاقوں بیری پٹن اور سیوٹ میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔