مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیرمیں آوازوں کو ایک منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے ،معراج ملک

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قانون اسمبلی کے رکن اور عام آدمی پارٹی کے رہنما معراج ملک نے کہاہے کہ علاقے میں آوازوںکو ایک منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق معراج ملک نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے ) کے تحت اپنی غیر قانونی نظر بند ی سے رہائی کے چند روز بعد ڈوڈہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہاہم نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔ آوازوں کو خاموش کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا یہ ضروری نہیں ہے کہ ہوا ان پہاڑوں سے گزرے؟ ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان حالات کو سمجھتے ہیں لیکن کھل کر بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ نوجوان جانتا ہے۔ اس کا دل کہتا ہے۔ اس کا دماغ کہتا ہے لیکن وہ بولنے سے ڈرتا ہے۔
معراج ملک نے کہا کہ آپ کو بولنے کے لیے ہمت چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button