مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : قابض انتظامیہ نے میر واعظ کو ایک بارپھر گھر میں نظربند کردیا

سرینگر:مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج مسلسل دوسرے جمعہ کو بھی گھر میں نظر بندرکھا اور انہیں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض انتظامیہ لاک ڈائون، پابندیوں یا انہیں جامع مسجد جانے سے روکنے کے ذریعے کشمیریوں کے دل و دماغ سے شہداء کی یاد کو مٹا نہیں سکتی کیونکہ شہداء کی قربانیاں کشمیریوں کی اجتماعی شعور اور یادداشت پر نقش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 13جولائی 1931کے شہدا ظلم وبربریت کے خلاف کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد کے بانی تھے اوران کی قربانیاں ہمیشہ کشمیریوں کیلئے مشعل راہ رہیں گی ۔میرواعظ نے کہا کہ جھوٹے بیانیوں اور فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوششوں کے ذریعے اس یاد کو مٹایا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ عوام کی اجتماعی یادوں کا حصہ بن چکی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button