مقبوضہ جموں و کشمیر
یاسین ملک نے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے
نئی دہلی23 جولائی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے بھارتی کینگرو عدالتوں کی طرف سے انصاف اور منصفانہ ٹرائل سے انکار کے خلاف جمعہ کی صبح بھوک ہڑتال شروع کی۔
انہیں بھارتی عدالت نے رواں برس 25 مئی کو درج جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔لبریشن فرنٹ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یاسین ملک نے اپنے خلاف درج جھوٹے مقدمات میں عدالت میں از خود پیش ہونے کے لیے بھارتی حکومت کو خط لکھا تھا۔ انہوں نے خود گواہوں پر جرح کی درخواست بھی کی تھی اور کہا تھا کہ اگر بھارتی حکومت نے ان کی درخواست قبول نہ کی تو وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔