مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا علاقائی امن واستحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل پر زور ، رضوان پنڈت کو خراج عقیدت 

APHC Logo

سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتے ہوئے اسے خطے میں امن کو فروغ دینے کے لئے ناگزیر قراردیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مقامی سکول پرنسپل رضوان احمد پنڈت کو ان کی 5ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ رضوان پنڈت کو 2019میں بھارتی فوج نے دوران حراست شہیدکیا تھا۔رضوان احمد پنڈت کی گرفتاری اور بعدمیں دوران حراست شہادت مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم شہریوں کے ماورائے عدالت قتل اور تشدد کی تلخ حقیقت کو واضح کرتی ہے۔ حریت ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں خاص طور پر 1990کی دہائی میں جب تحریک حق خودارادیت اپنے عروج پر تھی،اس طرح کے مظالم پر افسوس کا اظہار کیا۔ترجمان نے کشمیریوں کو درپیش سنگین صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے رضوان احمد پنڈت کے دوران حراست قتل کی مذمت کی۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی کی  بھی مذمت کی۔ حریت ترجمان نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ صرف علاقائی امن و استحکام بلکہ عالمی سیاسی منظرنامے میں اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے لئے بھی ناگزیر ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button