مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: فلاحی ادارے کے کارکنوں کا اپنے مطالبات کے تئیں حکام کی بے حسی کیخلاف احتجاج

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک فلاحی ادارے سے وابستہ کارکنوںنے اپنے مطالبات کے تئیںحکام کی مسلسل بے حسی کے خلاف جموںشہر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ” خدمت سینٹر ایسوسی ایشن “کے احتجاجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ سولہ برس سے عوامی خدمت کا کام کر رہے ہیں اور مشکل اوقات میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ کارکنوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھی انہوںنے بڑھ چڑھ کام کیا۔ لیکن انکے روز گار کو محفوظ بنانے اور مالی پریشانیوں کے ازالے کیلئے آج تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد کارکن سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
احتجاجی ورکروں نے مطالبہ کیاکہ ہر خدمت سینٹر کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کی امداد مہیا کی جائے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکام نے ان کی مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات نہ کیے تو وہ آنے والے دنوں میں اپنے احتجاج کو مزید تیز کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button