پاکستان

یاسین ملک کو جیل میں بھوک ہڑتال پر مجبور کرنے پر بھارت کی شدید مذمت

اسلام آباد 21 جولائی (کے ایم ایس)
پاکستان نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو دہائیوں پرانے فرضی مقدمات میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے اور انہیں تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور کرنے پر بھارت کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ایک بیان میں عالمی برادری سے یاسین ملک کی غیرانسانی وغیرقانونی نظربندی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کو مزید دو فرضی مقدمات میں پھنسانے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیںاور کشمیری حریت رہنما کو مقدمات میں کالے قوانین کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت یاسین ملک کو جاری مقدمے میں ذاتی طور پر پیش ہونے کے حق سے بھی محروم رکھ رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پھر عدلیہ کو کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو کھلے عام تعصب کا نشانہ بنا کر استعمال کیا، یاسین ملک نے کل سے بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوچھے بھارتی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نہیں دبایا جاسکتا ہے۔پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت زیر حراست تمام سیاسی قیدیوں کورہا کرے اور مقبوضہ وادی کا وحشیانہ فوجی محاصرہ ختم کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button