مقبوضہ جموں و کشمیر

مساجد اور دینی مدارس کی جبری پروفائلنگ اور کشمیریوں صحافیوں پر کڑی پابندی کی مذمت

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دینی مدارس کی جبری پروفائلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دینی مدارس کی جبری پروفائلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔May be an image of text that says 'Post ··· Mirwaiz Umar Farooq @MirwaizKashmir X.com First intrusive and arbitrary profiling of mosques, imams and seminaries is being carried out by the authorities in J&K and then journalists reporting on it are targeted and harassed. Forcing reporters into affidavits, undertakings and bonds at police stations is condemnable. Religious spaces are not surveillance targets, nor reporting facts a crime. Media houses should stand firmly behind their reporters. Free press needs to be protected. 10:52AM 20/01/26'
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ان انتقامی کارروائیوں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہیں پولیس اسٹیشنوں میں طلب کرکے حلف ناموں اور بانڈز پر دستخط کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جوکہ آزادی صحافت پر براہ راست حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ دینی مراکز کو انتقامی کارروائیوں کا ہدف نہیں بنانا چاہیے اور نہ ہی حقائق پر مبنی واقعات کی رپورٹنگ کوئی جرم ہے۔ میرواعظ نے مزید کہاکہ آزاد اورنڈر صحافی اور میڈیا جمہوری معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں ۔مقامی میڈیا اور صحافیوں کے حقو ق کے کارکنوں نے بھی بھارتی قابض انتظامیہ کی صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور سیلف سنسرشپ کا ماحول پر سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button