کشمیری تارکین وطن

ڈنمارک سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

Dr Ghulam Nabi Fai

نیویارک:ممتاز کشمیری سکالر اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ڈنمارک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر فائی نے نیویارک میں جاری ایک بیان میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ڈنمارک کے عزم اور جموں و کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے اس کی حمایت کی تعریف کی۔ڈاکٹر فائی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے متعدد قراردادیں پاس کر رکھی ہیں جن میں کہا گیاہے کہ وہ ایک آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقل کا تعین کریں گے، ڈنمارک کو ایک طویل عرصے سے نظر انداز کی جانے والی ان قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر فائی نے ڈنمارک پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کام کرے، انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا جسکی وجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں نہتے لوگوں پر مظالم ڈھانے کی شہ مل رہی ہے اور اس نے خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے نت نئے قوانین نافذ کیے۔
یاد رہے کہ ڈنمارک کے علاوہ پاکستان ،یونان، پانامہ اور صومالیہ 2025-2026 کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان منتخب ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button