انسانی حقوق
مقبوضہ جموں وکشمیر: مودی حکومت نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے مزید دو کشمیریوںکی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس ضلع بارہمولہ کے علاقے تلگام کے رہائشی جلیل احمد راتھر اور محمد اشرف میرکی آٹھ کنال اور تین مرلہ اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کی گئی ۔
یاد رہے کہ مودی حکومت تحریک آزادی کیساتھ وابستگی کی پاداش میں اب تک بیسیوں کشمیریوں کی جائیدادیں اور آزادی پسند تنظیموں کے دفاتر سیل کر چکی ہے۔