انقرہ: کانفرنس کے مقررین کا مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
انقرہ 11 دسمبر (کے ایم ایس) ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کے مقررین نے جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو غیر قانونی اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
”قبضے کا بیانیہ اور بین الاقوامی قانون کا دائرہ: مقبوضہ کشمیر کا ایک جائز“ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد” لیگل فورم فار کشمیر“ نے” سینٹر فار اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ “کے تعاون سے کیا تھا اور اس سے برطانیہ، امریکا، پاکستان، فلسطین اور ترکیہ کے ماہرین نے خطاب کیا ۔
پرنسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر رچرڈ فالک نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ایک طویل عرصے سے ظلم و ستم جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر قبضہ غیر قانونی اور ناجائز ہے۔
سعادت(Saadet) پارٹی کے چیئرمینTemel Karamollaogluنے کہا کہ عالم اسلام کو بہت سے مسائل درپیش ہیں ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود حل نہیں کیا جا سکا۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر کے مسئلے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 75 سالوں سے اس مسئلے پر کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ دنیا پر حکمرانی کرنے والی بااثر طاقتوں کو جبر کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے مسلم ممالک کے مسئلے کے طور پر سمجھا جانا چاہیے۔ انقرہ میں ایران کے سفیر محمد فیرازمند نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے ۔ خوراک کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے سابق خصوصی نمائندے ہلال ایلور نے کہا کہ کشمیر کا خطہ کبھی بھی بین الاقوامی میدان میں ہماری بات چیت کے ایجنڈے پر نہیں رہا۔ میرے خیال میں یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔
ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے صدر غلام نبی فائی نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں لاکھوں افراد کو قتل کیا لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو مٹا نہیںسکا۔
کانفرنس سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سابق کنوینر غلام محمد صفی ، شریعہ اکیڈمی پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مشتاق، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم بیان کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں تاکہ خطے میں مستقل امن قائم ہو سکے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموںوکشمیر شاخ کی رہنما شمیم شال نے اپنے خطاب میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوںکے تمام حقوق سلب کر لیے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوںکے بنیادی حقوق اور آزادیاں سلب ہیں، بچوں کے حقوق بھی پامال کیے جارہے ہیں