مودی حکومت نے ایک مذموم ایجنڈے کے تحت مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، عمر عبداللہ
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی کی بھارتی نے ایک مذموم ایجنڈے کے تحت بھارتی آئین کی 370اور 35اے دفعات ختم کیں اور اس اقدام کا مقبوضہ علاقے میں مسلح جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر مسلح جدوجہد کا مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت سے کوئی تعلق ہوتا تو خطے کو تازہ حملوں کی لہر کا سامنا نہ کرنا پڑتاکیونکہ خصوصی حیثیت تو اب ختم ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کا یہ کہناہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں370کی وجہ سے عسکریت پسندی تھی اور اس نے اس دفعہ کے خاتمے کے بعد علاقے میں مکمل امن کا وعدہ کیا تھا لیکن یہاں کی موجودہ صورتحال ثابت کرتی ہے کہ عسکریت پسندی اور خصوصی حیثیت کا آپس میںکوئی تعلق نہیں تھا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غفلت کیوجہ سے کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہوئی ہے ۔