مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندواڑہ واقعے نے مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی ترقی کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے ، عام آدمی پارٹی

سرینگر 15نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی مقبوضہ کشمیر شاخ نے مودی حکومت پر مقبوضہ علاقے میں ترقی کے بلند و بانگ دعوئوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندواڑہ کا حالیہ واقعہ ،جس میں ایک حاملہ خاتون کواسکے رشتہ کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال لے جارہے جب اس نے بچے کو جنم دیا،سے ثابت ہوگیا ہے کہ کشمیری عوام بنیادی سہولیات سے مسلسل محروم ہیں۔
عام آدمی پارٹی جموںوکشمیر شاخ کی ترجمان شیما فاروقی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ چشم کشا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوںکا زمینی رابطہ مسلسل معطل ہے جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے ہندواڑہ کے افسوسناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعے سے مقبوضہ علاقے کی ترقی کے مودی حکومت کے بلند و بانگ دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔ شیما فاروقی نے کہا کہ سڑک ترقی کی بنیادی اکائی ہے اور بدقسمتی سے قابض حکام کئی علاقوں کو سڑک کی بنیادی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہے اور صرف جھوٹے دعوے کررہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button