لداخ

لداخ کے رکن پارلیمنٹ نے خطے کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے آواز اٹھائی

download (7)نئی دہلی : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خلے لداخ کے رکن بھارتی پارلیمنٹ محمد حنیفہ نے خطے کو درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے آواز آٹھائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد حنیفہ نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے اہم مطالبات پر روشنی ڈالی جو بدھ اکثریتی ضلع لیہہ اور مسلم اکثریتی کارگل کی نمائندگی کرنے والے دو گروپس ہیں۔ اپنے اپنے اضلاع کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور طلبہ تنظیموں پر مشتمل یہ دونوں گروپ گزشتہ چار برس سے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔
حنیفہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 2019 میں جب لداخ کو مرکز کے براہ راست زیر انتظام علاقہ قرار دیا تو اس فیصلے کی علاقے کی نصف آبادی نے مخالف کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوںنے اس کی حمایت کی تھی ، بھی چاہتے ہیں کہ خطے کی اپنی مقننہ ہو۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button