لداخ

کارگل :یوم عاشور کے موقع پر غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

download (9)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 10محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر لداخ کے علاقے کارگل میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہا ر یکجہتی کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جلوس کے شرکاء نے 20میٹر بڑا فلسطینی جھنڈا اٹھا رکھا تھا اوروہ فلسطین کے حق میں نعرے لگارہے تھے جبکہ مظاہرے میں تابوت اٹھائے بجے بھی شامل تھے ۔کارگل کے مرکزی بازار سے شروع ہونیوالاجلوس حسینی پارک پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جبکہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور انکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے موجودہ دور کی ظالم قوتوں کا مقابلہ کرنے پر زوردیااور کہاکہ ظالم کے سامنے کلمہ حق کہے بغیر یزیدیت کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوں نے ظلم اور ناانصافی کے خلاف حضرت امام حسین انکے رفقا کی عظیم قربانیوں کو اجاگر کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button