بھارت

بی جے پی نے الیکشن کمیشن کی مدد سے ہریانہ کا الیکشن چوری کیا،راہل گاندھی

گزشتہ سال ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میں 25لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے

نئی دلی:
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر ریاست کی ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ سال کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں25لاکھ جعلی ووٹروں کا اندراج کر کے کانگریس کی جیت کو شکست میں تبدیل کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” آپریشن سرکار چوری ”ہریانہ میں کانگریس کی بھاری اکثریت سے جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں پر بی جے پی کے ساتھ ساز باز کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشنرز نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مل کر انتخابات میں دھاندلی کی۔راہل گاندھی نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن اور ملک میں جمہوری عمل پر سوال اٹھا رہے ہیں اور اس کے انکے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انہیں کئی ریاستوں سے ووٹ چوری کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سچ سامنے لا رہے ہیں۔انہوں نے 101فیصد سچائی کے ساتھ الزامات لگائے ہیں۔انتخابات میں دھاندلی پونگ بوتھ کی سطح پر نہیں بلکہ مرکزی سطح پر ہوئی ہے۔کانگریس لیڈرنے دعوی کیا کہ ہریانہ میں ایگزٹ پول میں کانگریس سب سے آگے تھی۔ انتخابی نتائج میں بی جے پی جیت گئی۔ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان صرف چند ہزار ووٹوں کا فرق تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 25لاکھ ووٹ چوری ہوئے۔ ایسا ہی ایک واقعہ کرناٹک کے مہادیو پورہ میں بھی پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے 10پولنگ بوتھوں پر ایک لڑکی نے جعلی شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے 22بار ووٹ ڈالا۔ کئی ووٹر لسٹوں میں برازیلین ماڈل کی تصویر استعمال کی گئی۔ یہ دھوکہ دہی اعلی سطح پر کی گئی۔ ہریانہ میں دو بوتھوں سے ویڈیو فوٹیج کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ہریانہ میں جعلی فوٹو والے 100,000 سے زیادہ ووٹر تھے،جبکہ ہر 8میں سے ایک ووٹرجعلی تھا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں نوجوانوں کا مستقبل چوری کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا الیکشن کمیشن بی جے پی کی مدد کر رہا تھا۔انہوں نے دھاندلی کے ثبوت کے طورپر پریس کانفرنس میں بی جے پی لیڈر سینی کی ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی چلائی ،جس میں انہیں یہ یقین دہانی کرارہے ہیں کہ معاملات حل ہو جائیں گے، فکر نہ کریں اور بی جے پی جیت گئی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملک بھر میں جعلی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں صریح جھوٹا قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button