پاکستان

نانشل ایکشن ٹاسک فورس لاہور دھماکے میں ملوث ہونے پر بھارت کو کب بلیک لسٹ کریگی، عبدالباسط

اسلام آباد 15دسمبر (کے ایم ایس)
سابق پاکستانی سفارتکار عبدالباسط نے سوال کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کب گزشتہ سال 23جون کے لاہور دھماکے کی مالی فنڈنگ میں ملوث ہونے پر بھارت کو بلیک لسٹ قراردے گی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالباسط نے جو بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ لاہور دھماکہ گزشتہ سال جون میں ہوا تھااور اسکی فنڈنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں تاہم ابھی تک بھارت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے ایف اے ٹی ایف سے سوال کیا کہ لاہور دھماکے کی فنڈنگ میں ملوث ہونے پر بھارت کو کب بلیک لسٹ کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جوہر ٹائون لاہور میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب ایک زور دار دھماکے میں تین افرادجاںبحق اور ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے کے چند دن بعد اس وقت کے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایاتھا کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک بھارتی شہری ہے اور اس کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button