پاکستان

تنازعہ کشمیرجنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے:وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران کی مخلصانہ اور برادرانہ سفارتی کوششوں پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بہادر مسلح افواج نے دشمن کو ذمہ دارانہ، مناسب اور منہ توڑ جواب دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہاہے اور اسی جذبے کے تحت اس نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اوروہ اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔تاہم وزیر اعظم نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اسے غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کے لیے سرخ لکیر ہے کیونکہ یہ پانی 24کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button