مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل میں آتشزدگی کے واقعے میں 50دکانیں اور ہوٹل جل کر خاکستر

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع گاندربل کے علاقے سونہ مرگ میں گزشتہ شام آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کئی ہوٹلوں سمیت کم از کم 50 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے فائر ٹینڈر کے تاخیر سے پہنچنے پر شدید غم وغصے کا اظہارکیا۔ آگ ہوٹل سونسر سے نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بازار کے دیگر ہوٹلوں اور دکانوں تک پھیل گئی جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔سونہ مرگ مارکیٹ کے مقامی لوگوں اور تاجروں نے بتایا کہ فائر ٹینڈر موقع پر بہت تاخیر سے پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ حکام یہاں فائر سروس اسٹیشن قائم نہیں کررہے ہیں۔ ماضی میں بھی سونہ مرگ میں آتشزدگی کے واقعات میں دکانوں اور ہوٹلوں سمیت درجنوں عمارتیں جل کر خاکستر ہو چکی ہیں جن میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوئیں۔ایک ہوٹل کے مالک نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے سونہ مرگ میں فائر سروس اسٹیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سونہ مرگ میں کئی تباہ کن آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے جن میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ اگر فائر ٹینڈر موقع پر ہوتے تو نقصان کم سے کم ہوتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button